Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

فلم ’یارانہ ‘ کے گانے کیلئے بجلی کے جھٹکے لگائے گئے تھے، امیتابھ بچن کا انکشاف

بالی ووڈ کے معروف اداکار امیتابھ بچن نے انکشاف کیا ہے کہ فلم ’یارانہ ‘ کے گانے کیلئے بجلی کے جھٹکے لگائے گئے تھے۔

حال ہی میں بالی ووڈ کے شہنشاہ امیتابھ بچن نے کون بنے کروڑ پتی سیزن 16 میں گفتگو کے دوران انکشاف کیا ہے کہ انہیں 1981 کی فلم یارانہ کے گانے ‘سارا زمانہ حسینوں کا دیوانہ’ کی فلم بندی کے لیے بجلی کے جھٹکے لگائے گئے تھے۔

انہوں نے کہا کہ یہ گانا کولکتہ کے نیتا جی سبھاش چندرا اسٹیڈیم میں رات کے وقت شوٹ کیا گیا تھا کیونکہ اس زمانے میں دن کے اوقات میں پرستار بڑی تعداد میں جمع ہو جاتے تھے۔

 امیتابھ بچن نے کہا کہ اس وقت ٹیکنالوجی زیادہ ایڈوانس نہیں تھی، لہٰذا جیکٹ کی روشنیوں کو بجلی سے منسلک ایک تار سے کنٹرول کیا جا رہا تھا اور میں نے اپنے جسم کے گرد روشنیوں کی پوری تار لپیٹ رکھی تھی جبکہ ان کی ٹانگ کے پیچھے سے تار سوئچ بورڈ میں لگی ہوئی تھی۔

اداکار نے کہا کہ پھر جیسے ہی بجلی چلی، میں نے ناچنا شروع کر دیا لیکن اس لیے نہیں کہ میں ناچنا چاہتا تھا بلکہ مجھے بجلی کے جھٹکے لگ رہے تھے۔

 

Exit mobile version