بالی ووڈ فلم انڈسٹری کی معروف و سینئر اداکارہ ودیا بالن کی گاڑی کو خوفناک حادثہ پیش آیا ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ ودیا بالن اپنی نئی فلم’ تمہاری سلو ‘ کی شوٹنگ کے بعد باندرہ میں ایک میٹنگ کیلئے جارہی تھیں جس دوران ایک گاڑی ان کی گاڑی سے آٹکرائی۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ کار حادثہ باندرہ کے قریب پیش آیا جہاں ایک گاڑی نے اداکارہ کی کار کو ہٹ کیا، تاہم ودیا بالن اس حادثے میں محفوظ رہیں لیکن کار کو نقصان پہنچا۔
اداکارہ کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ ایک روڈ ایکسیڈنٹ ہے جس میں اداکارہ محفوظ رہیں۔
یاد رہے کہ اداکارہ کی فلم’ تمہاری سلو‘ رواں برس یکم دسمبر کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی، فلم کے پروڈیوسر بھوشن کمار اور ڈائریکٹر سریش ترووینی ہیں۔
