Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

کیریئر کے آغاز میں امیتابھ بچن کی کاپی کرنے کا الزام لگایا گیا، مکیش کھنہ

بھارتی اداکار مکیش کھنہ کا کہنا ہے کہ کیریئر کے آغاز میں امیتابھ بچن کی کاپی کرنے کا الزام لگایا گیا۔

بھارتی اداکار، ٹاک شو میزبان اور فلم پروڈیوسر مکیش کھنہ کا کہنا ہے کہ کیریئر کے ابتدائی دنوں میں ان پر امیتابھ بچن کی کاپی کرنے کا الزام لگایا گیا، امیتابھ بچن بھی یہی سمجھتے تھے کہ میں انکی کاپی کرتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ میری بہت سی فلمیں فلاپ ہوئیں اسی لیے لوگوں نے کہا تم امیتابھ کی کاپی کرتے ہو، یہاں تو صرف کامیابی ہی کو سب کچھ سمجھا جاتا ہے، جب مہا بھارت کیا تو کسی نے مجھ پر امیتابھ کا لیبل نہیں لگایا۔

مکیش کھنہ نے کہا کہ فلموں کے دوران ناکامی کی وجہ یہی تھی اور لوگ کہتے تھے کہ تمہاری ناکامی کی وجہ یہ ہے کہ تم امیتابھ بچن سے مشابہہ ہو اور انھیں کاپی کرتے ہو۔

اداکار نے کہا کہ ایک زمانے میں میڈیا نے متھن چکرورتی کو غریبوں کا امیتابھ بچن کہتا تھا، مجھے نہیں معلوم کہ متھن کا اس حوالے سے ردعمل کیا تھا لیکن اگر مجھے یہ کہا جاتا تو میں شٹ اپ کال دیتا۔

Exit mobile version