Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

بختاور بھٹو زرداری کے ہاں تیسرے بیٹے کی پیدائش

صدر مملکت آصف علی زرداری کی بڑی صاحبزادی بختاور بھٹو زرداری کے ہاں تیسرے بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔

حال ہی میں صدر مملکت آصف علی زرداری کی بڑی صاحبزادی بختاور بھٹو زرداری اور محمود چوہدری نے اپنی مشترکہ انسٹاگرام پوسٹ میں اپنے والدین بننے کی تصدیق کی۔

دونوں کی جانب سے اپنے ہاں تیسرے بیٹے کی پیدائش کا اعلان کیے جانے کی پوسٹس پر متعدد سیاسی، سماجی و شوبز شخصیات نے کمنٹس کرتے ہوئے جوڑے کو مبارکباد پیش کی۔

 

 

بختاور بھٹو زرداری کے ہاں تیسرے بیٹے کی پیدائش بھی اکتوبر میں ہوئی، ان کے ہاں پہلے دونوں بیٹوں کی پیدائش بھی اسی مہینے میں ہی ہوئی تھی۔

بختاور بھٹو زرداری کے ہاں پہلے بیٹے میر حاکم زرداری کی پیدائش 10 اکتوبر 2021، دوسرے بیٹے میر سجاول زرداری کی پیدائش 6 اکتوبر 2022 ، اور اب تیسرے بیٹے کی پیدائش 20 اکتوبر کو ہوئی ہے۔

Exit mobile version