پاکستان کے معروف اداکار گوہر رشید نے اعتراف کر لیا ہے کہ وہ کسی خاص لڑکی سے محبت کرتے ہیں۔
حال ہی میں پاکستان کے معروف اداکار گوہر رشید نے نجی ٹی وی چینل کے شو میں شرکت کی جہاں میزبان نے اداکار سے سوال کیا کہ کیا آپ سنگل ہیں؟
سوال کے جواب میں گوہر رشید نے ایک قہقہ لگایا اور پھر محبت کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ نہیں میں سنگل نہیں ہوں۔
انہوں نے لڑکی کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ بہت بہترین شخصیت کی مالک ہیں، اب میں ان کے بغیر اپنی زندگی کا تصور نہیں کر سکتا، ان کے بارے میں اتنی باتیں کر سکتا ہوں کہ اس پر پورا شو ہو سکتا ہے۔
یاد رہے کہ گوہر رشید نے یہ واضح نہیں کیا کہ ان کی زندگی میں موجود خاص لڑکی کون ہے اور کیا اس کا تعلق بھی شوبز انڈسٹری سے ہے یا نہیں۔
