پاکستان کے معروف اداکار فیصل قریشی کا کہنا ہے کہ بھارتی اداکار بہت خوش آمدید کہنے والے لوگ ہیں۔
حال ہی میں پاکستان کے معروف اداکار فیصل قریشی نے ایک پوڈ کاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھارت میں سلمان خان کی غیر سرکاری تنظیم ‘بینگ ہیومن’ کی ایک بڑی تقریب ہوئی جہاں پاکستان سے بھی اداکاروں کو بلایا گیا تھا اور بھارتی اداکار بھی موجود تھے۔
انہوں نے کہا کہ وہاں دیکھ کر مجھے حیرانی ہوئی، ہم وہاں بھارتی اداکاروں سے مل رہے تھے، پہلی ملاقات سہیل خان اور سنیل شیٹی سے ہوئی جو جم کررہے تھے اور وہ مجھ سے ایسے بات کرنے لگے جیسے ہم بچپن کے دوست ہوں۔
فیصل قریشی نے کہا کہ اس کے بعد میں سلمان خان کے ساتھ ملا، چنکی پانڈے اور جاوید جعفری سب بہت اچھے تھے، تصاویر لینے کیلئے بلا رہے تھے۔
اداکار نے کہا کہ بھارتی اداکار وہاں ہلہ گلہ کررہے تھے، مجھے اپنے پاکستانی اداکاروں میں تھوڑی اکڑ نظر آتی ہے جبکہ بھارتی اداکار بہت ملنسار لوگ تھے تو ہمیں تھوڑی حیرانی ہوئی کیونکہ بھارتی اداکار بہت خوش آمدید کہنے والے لوگ تھے۔
