Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

شوہر کے بھارتی ہونے کی وجہ سے انہیں غیر مسلم سمجھا گیا، مدیحہ امام

پاکستان کی معروف اداکارہ مدیحہ امام کا کہنا ہے کہ شوہر کے بھارتی ہونے کی وجہ سے انہیں غیر مسلم سمجھا گیا۔

حال ہی میں پاکستان کی معروف اداکارہ مدیحہ امام نے ایک پوڈ کاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شوبز کیریئر کے دوران عام طور پر سوشل میڈیا ٹرولنگ کا شکار نہیں رہی لیکن شادی پر مجھے سخت تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔

انہوں نے کہا کہ چوں کہ شوہر کا تعلق بھارت سے ہے تو لوگوں نے انہیں دوسرا سمجھا اور اسے کسی اور مذہب سے جوڑ دیا، میرا سوال ہے کہ لوگوں کو ایسا کیوں لگتا ہے کہ بھارت میں صرف ایک ہی مذہب کے لوگ رہتے ہیں؟ کیا پاکستان میں صرف ایک ہی مذہب کے لوگ ہیں؟

مدیحہ امام نے کہا کہ شوہر سے متعلق وضاحت دینا میری غلطی تھی، مجھے کوئی وضاحت نہیں دینی چاہیے تھی لیکن میں نے اپنے چاہنے والوں اور مداحوں کی وجہ سے شوہر کے مذہب سے متعلق وضاحتیں دیں۔

اداکارہ نے کہا کہ والدہ منع کرتی رہیں کہ کسی کو کوئی وضاحت دینے کی ضرورت نہیں لیکن میں نے اس کے باوجود مداحوں کو وضاحتیں دیں اور میں ںے وضاحتیں دے کر غلط کیا۔

یاد رہے کہ مدیحہ امام نے ایک بار پھر شادی اور شوہر پر بات کی لیکن انہوں نے ایک بار پھر کھل کر واضح نہیں کیا کہ ان کے شوہر کا تعلق کس مذہب سے ہے؟

Exit mobile version