Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ماہرہ خان نے بڑا اعزاز اپنے نام کر لیا

پاکستان کی معروف اداکارہ ماہرہ خان نے بڑا اعزاز اپنے نام کر لیا ہے۔

حال ہی میں پاکستان کی معروف اداکارہ ماہرہ خان نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں برطانوی پارلیمنٹ کی جانب سے 6 نومبر کو ایوارڈ دیے جانے کی پوسٹ شیئر کی ہے۔

 

 

برطانوی پارلیمنٹ کی جانب سے سپر اسٹار اداکارہ کو ان کی عالمی سینما میں خدمات اور ثقافتی سفیر کے طور پر اہم کردار ادا کرنے کی وجہ سے ایوارڈ سے نوازا گیا۔

تقریب برطانیہ کے ایوان زیریں (ہائوس آف کامنز) کے چیمبر میں منعقد ہوئی، تقریب کی میزبانی پاکستانی نژاد برطانوی رکن پارلیمنٹ افضل خان نے کی جب کہ تقریب میں مختلف پارٹیوں کے ارکان نے شرکت کی۔

 

 

ماہرہ خان کو ایوارڈ سے نوازے جانے کی تقریب میں پاکستانی ہائی کمشنر سمیت دیگر اعلیٰ شخصیات نے بھی شرکت کی۔

Exit mobile version