پاکستان کی معروف اداکارہ مریم نفیس کا کہنا ہے کہ اپنی پسند کے شخص سے شادی کرنی چاہیے۔
حال ہی میں پاکستان کی معروف اداکارہ مریم نفیس نے ایک پروگرام میں شرکت کی جہاں انہوں نے مختلف معاملات پر گفتگو کی۔
انہوں نے کہا کہ اپنی زندگی میں یہ سیکھا ہے کہ ہر کوئی ہر کسی کا دوست نہیں ہوتا، ہر کسی سے مختلف تعلقات ہوسکتے ہیں لیکن دوستی نہیں ہو سکتی۔
مریم نفیس نے کہا کہ شوبز انڈسٹری میں خاندان اور ایک دوسرے سے انتہائی مخلص دوستی والی کوئی بات نہیں، تصاویر اور ویڈیوز میں صرف دکھاوا ہوتا ہے۔
اداکارہ نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ان کے شوہر ان سے زیادہ خرچ کرتے ہیں جبکہ وہ نہیں بلکہ شوہر ان سے ڈرتے ہیں، عام طور پر مرد اپنی بیویوں سے ڈرتے ہیں اور انہوں نے بہت سارے دوستوں سے پوچھا ہے کہ وہ بیویوں سے کیوں کرتے ہیں؟ اس پر مرد بتاتے ہیں کہ وہ بیویوں کے مزید ڈرامے برداشت نہیں کرنا چاہتے، اس لیے پہلے ہی ڈر جاتے ہیں۔
ایک اور سوال کے جواب میں مریم نفیس نے کہا کہ عمر کی پرواہ کیے بغیر اچھا شریک حیات مل جانے پر شادی کرلینی چاہیے، غلط جگہ پر شادی کرنا نہ صرف جسمانی بلکہ جذباتی اور نفسیاتی مسائل بھی پیدا کرتی ہے، اس لیے دیکھ بھال کر اپنی پسند کے شخص سے شادی کرنی چاہیے۔
