بالی ووڈ کے معروف اداکار عامر خان کا کہنا ہے کہ وہ، سلمان اور شاہ رخ خان فلم میں ساتھ کام کرنے کے لیے تیار ہیں۔
حال ہی میں بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان نے ریڈ سی فلم فیسٹیول میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں سلمان اور شاہ رخ خان فلم میں ساتھ کام کرنے کے لیے تیار ہیں، ہم 6 ماہ قبل اس پر بات کرچکے ہیں اور اب ہمیں بس ایک مناسب اور اچھے اسکرپٹ کا انتظار ہے۔
انہوں نے کہا کہ میرا خیال ہے سلمان خان اور شاہ رخ خان بھی اس حوالے سے متفق تھے کہ ہم تینوں ساتھ ملکر فلم کریں اور مجھے امید ہے یہ جلد ہوگا۔
بالی ووڈ کے معروف اداکار عامر خان نے کہا کہ ساتھ کام کرنے کا آئیڈیا میں نے ہی پیش کیا اور میں نے کہا کہ اگر ہم تینوں ساتھ فلم نا کر پائے تو یہ افسوسناک ہوگا۔
