Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پسوڑی گرل شے گِل کا اصلی نام کیا ہے؟ گلوکارہ نے بتادیا

پاکستان کی معروف گلوکارہ شے گِل نے اپنا اصل نام بتادیا ہے۔

حال ہی میں گلوکارہ شے گِل نے ایک انٹرویو کے دوران بتایا کہ ’شے‘ نِک نام ان کے یونیورسٹی کے دنوں میں وجود میں آیا، جب ان کے ایک دوست نے ان کی مشابہت مشہور ڈرامہ سیریز ’گیم آف تھرونز‘ کے ایک کردار سے کی اور انہیں ’شے‘ کہنا شروع کر دیا۔

 

 

یہ نام وقت کے ساتھ ان کی شناخت کا حصہ بن گیا، اور انہوں نے اپنے اصل خاندانی نام کے ساتھ اسے اپنا اسٹیج نام بنا لیا۔ یوں ’شے گل‘ ان کا نام میوزک انڈسٹری سمیت ان کے مداحوں کے درمیان مقبول ہے۔

یاد رہے کہ شے گل نے اپنی منفرد گائیکی اور ’پسوڑی‘ جیسے ہٹ گانے کی بدولت مقامی اور بین الاقوامی سطح پر شہرت حاصل کی۔

Exit mobile version