Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سلمان خان کو فلم ’وواہ‘ میں کاسٹ کیوں نہیں کیا گیا؟ ہدایتکار نے بتادیا

بالی ووڈ کے معروف ہدایت کار سورج برجاتیا نے فلم ’وواہ‘ میں سلمان خان کو کاسٹ نہ کرنے کی وجہ بتادی ہے۔

حال ہی میں بالی ووڈ کے معروف ہدایت کار سورج برجاتیا نے ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ وہ اپنے کام کے حوالے سے خود غرض ہیں اور ان کے لیے کہانی سب سے زیادہ اہمیت رکھتی ہے۔ ہر فلم کا موضوع خود ان کو اپنی طرف متوجہ کرتا ہے اور وہ ہمیشہ کہانی کے مطابق فنکاروں کا انتخاب کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ فلم ’وواہ‘ کی کہانی انہیں ان کے والد کی دی ہوئی ایک اخبار کی رپورٹ سے ملی، جس میں ذکر تھا کہ میرٹھ کے ایک درزی نے اپنی دلہن سے شادی کرلی، حالانکہ وہ حادثے میں جھلس چکی تھی۔ اس واقعے نے انہیں متاثر کیا اور انہوں نے اس پر فلم بنانے کا فیصلہ کیا۔

 

 

ہدایتکار نے کہا کہ انہیں اس کردار کے لیے نوجوان اور معصوم چہرے کی ضرورت تھی، اس لیے شاہد کپور اور امرتا راؤ کو کاسٹ کیا گیا اور سلمان خان کو عمر میں زیادہ ہونے اور بھولا پن نہ ہونے کی وجہ سے اس فلم کیلئے کاسٹ نہیں کیا۔

واضح رہے کہ سورج برجاتیا اور سلمان خان جلد ہی ایک نئی فلم میں دوبارہ ساتھ کام کریں گے۔ دوسری جانب شاہد کپور کی فلم ’دیوا‘ اور سلمان خان کی فلم ’سکندر‘ جلد ریلیز ہوں گی۔

Exit mobile version