Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

رجب بٹ نے بیٹے کی پہلی سالگرہ پر قیمتی تحائف کی بھرمار کردی، کیا کچھ دے ڈالا؟

رجب بٹ نے بیٹے کی پہلی سالگرہ دھوم دھام سے منائی

پاکستان کے معروف یوٹیوبر رجب بٹ نے اپنے بیٹے کیوان سلطان کی پہلی سالگرہ کی تقریب میں شرکت کی جہاں انہوں نے بیٹے کو سونے کے زیورات سمیت متعدد قیمتی تحائف دیے۔

کیوان سلطان کی پہلی سالگرہ لاہور میں منعقد ہوئی جس میں رجب بٹ کی والدہ، دوست حیدر اور دیگر اہلِ خانہ نے شرکت کی۔

سالگرہ کی تقریب کا تھیم نیلا رکھا گیا تھا جس کے مطابق رجب بٹ، کیوان اور ایمان نے بھی نیلے رنگ کے ملبوسات زیب تن کیے۔

تقریب کے دوران رجب بٹ کافی دیر تک بیٹے کو گود میں لیے نظر آئے اور خوشگوار موڈ میں تقریب سے لطف اندوز ہوتے رہے۔

رجب بٹ نے بیٹے کی پہلی سالگرہ کو یادگار بنانے کے لیے اسے سونے کے زیورات سمیت کئی قیمتی تحائف دیے جن میں ایک خوبصورت گاڑی بھی شامل تھی۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version