Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

آپ کی عمر کے مطابق آپ کو کتنے گھنٹے لازمی سونا چاہیے؟

آپ کو اپنی عمر کے مطابق کتنے گھنٹے لازمی سونا چاہیے؟ آئیے جانتے ہیں ماہرین اس حوالے سے کیا کہتے ہیں۔

آپ کی کیا عمر ہے اور کتنا سونا درست ہے؟ جانئیے

3 ماہ تک کا بچہ

ماہرین پہلے نومولود یعنی 3 ماہ تک کے بچے کے لیے 12 گھنٹے تک کی نیند لازمی قرار دیتے تھے لیکن اب اس میں تبدیلی آچکی ہے اور اب ماہرین اتنی عمر کے بچے کے لیے 14 سے 17 گھنٹے کی نیند تجویز کرتے ہیں۔

4 سے 11 ماہ کا بچہ

اس عمر کے بچے کے لیے ماہرین کی جانب سے تجویز کردہ دورانیہ 12-15 گھنٹے ہے، لیکن پیمانہ وسیع رینج کے ساتھ ہے اور 10 سے 18 گھنٹے کے درمیان مختلف ہو سکتا ہے۔

1 سے 2 سال کا بچہ

اس عمر کے بچوں کے لیے تجویز کردہ مدت 11-14 گھنٹے ہے، لیکن رینج بھی وسیع ہے جس کی وجہ سے سونے کی مدت 9 سے 16 گھنٹے تک بھی ہوسکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کیا کمرے کا درجہ حرارت آپ کی نیند پر اثر انداز ہوتا ہے؟

3 سے 5 سال کے بچے

ماہرین کے مطابق اس عمر کے بچوں کی نیند 10 سے 13 گھنٹے کے درمیان لازمی ہونی چاہیے لیکن اس میں تبدیلی بھی ہوسکتی ہے جس کی وجہ سے یہ نیند 8 سے 14 گھنٹے بھی ہوسکتی ہے۔

6 سے 13 سال

اسکول جانے والے اس عمر کے بچوں کی نیند 9 سے 11 گھنٹے ہونی چاہیے جو کہ تبدیلی کے ساتھ 7 سے 12 گھنٹے تک بھی ہوسکتی ہے۔

14 سے 17 سال تک کے نوجوان

اس عمر کے نوجوان افراد کی نیند کی تجویز کردہ مدت 8 سے 10 گھنٹے ہے، جو کہ حد سے حد 7 سے 11 گھنٹے بھی ہوسکتی ہے۔

18 سے 25 سال تک کے جوان افراد

یہ بھرپور جوانی کی عمر ہوتی ہے اور ماہرین اس عمر کے افراد کے لیے 7 سے 9 گھنٹوں پر مشتمل نیند لازمی قرار دیتے ہیں جس کی زیادہ سے زیادہ مدت 6 سے 11 گھنٹے تک ہوسکتی ہے۔

26 سے 64 سال کے بالغ افراد

اس عمر کے افراد کے لیے ماہرین کے مطابق 7 سے 9 گھنٹے تک سونا بہترین ہے تاہم یہ نیند 6 سے 10 گھنٹے تک بھی ہوسکتی ہے۔

65 سال سے زائد عمر کے بزرگ افراد

اس عمر کے بزرگ افراد کے لیے ماہرین کی تجویز کردہ عمر 7 سے 8 گھنٹے ہے جس کا پیمانہ 5 سے 9 گھنٹے بھی ہوسکتا ہے۔

Exit mobile version