Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

اسکن ٹیگز کیا ہیں اور ان سے کیسے چھٹکارا حاصل کیا جائے؟

جِلد اگر بے داغ اور ہموار ہوتو شخصیت کومتاثر کن بناتی ہے تاہم عمر بڑھنے کے ساتھ جلد کے مسائل بڑھنے لگتے ہیں انہیں میں اسکن ٹیگز بھی شامل ہیں۔

اسکن ٹیگز جلد کی اندرونی سطح پر مختلف خلیات، کولیجن ریشوں، خون کی چھوٹی نالیوں اور چکنائی سے بنے ٹشو کے جمع ہونے سے جلد پر نمودار ہوتے ہیں یہ جسامت میں 1 ملی میٹر سے لے کر 1 سینٹی میٹر تک ہوسکتے ہیں عام طور یہ بے ضرر ہوتے ہیں جب کہ یہ رنگت میں آپ کی جلد سے قدرے گہرے ہوتے ہیں۔

ویسے تو یہ جسم کے کسی بھی حصے پر نمودار ہوسکتے ہیں لیکن یہ عام طور پر یہ آنکھوں کے ارگرد ، گردن، بغلوں اورسینے پر ظاہر ہوتے ہیں۔

اسکن ٹیگ کی بننے کی اصل وجہ تو ابھی تک معلوم نہیں ہوسکی تاہم ماہرین کا خیال ہے کہ اسکن ٹیگ جلد پر کسی شے کے رگڑنے کی وجہ سے بنتے ہیں۔

اسکن  ٹیگ عموماً ان لوگوں میں زیادہ ظاہر ہوتے ہیں  جن کا وزن زیادہ ہوتا ہے۔ جلد کے ٹیگز کو روکنے کا کوئی طریقہ نہیں ہے سوائے اس کے کہ وزن کو اعتدال میں رکھا جائے اور متوازن غذا کا استعمال کیا جائے۔

سکن ٹیگز سے کیسے نجات حاصل کی جائے؟

اگرچہ وہ عام طور پر بے ضرر ہوتے ہیں اور انہیں ہٹانے کی ضرورت نہیں ہوتی لیکن یہ جلد پر کسی حد تک برے معلوم ہوتے ہیں اگر انہیں ہٹانے کے لیے رگڑنے کی کوشش کی جائے جلد پر زخم ہوسکتے ہیں۔

اس لیے اسے صاف کرنے کے لیے کسی مستند معالج کی خدمات حاصل کی جائے تاکہ انہیں بہتر طریقے سے صاف کیا جاسکے۔ جبکہ اس ضمن میں کچھ گھریلو علاج بھی موجود ہیں جو انہیں صاف کرنے میں مددفراہم کرسکتے ہیں۔

ان میں ٹی ٹری آئل سے متاثرہ جگہ کا مساج کرنا، لہسن کا پیسٹ لگانا، سیب کے سرکہ کا استعمال، کیلے کا چھلکا اور وٹامن ای آئل لگانا شامل ہے۔

Exit mobile version