خواتین ہو یا مرد حضرات جلد کی حفاظت میں سب سے زیادہ ترجیح چہرے کی جلد کو دیتے ہیں اور پیروں کو نظر انداز کر دیتے ہیں حالانکہ پیربھی آپ کی توجہ چاہتے ہیں۔
سردی کے موسم میں پیروں کی جلد مناسب دیکھ بھال نہ ہونے کی بناپر بے رونق ہو جاتی اور ایڑھیاں پھٹنے لگتی ہیں، بعض اوقات ان میں زخم ہوجاتے ہیں جو نہایت تکلیف کا باعث بنتے ہیں۔
یہاں ان تمام مسائل کے حل کے لئے چند کار آمد گھریلو ٹوٹکے بتائیں جارہیں ہیں جوان پھٹی ایڑھیوں سے نجات دے پیروں کی خوبصورتی کو لوٹا دیں گے۔
نمک ملا پانی
سب سے پہلے ایک برتن میں گرم پانی لے کر اس میں نمک کی کچھ مقدار شامل کریں اب اس میں پیروں کو چند منٹ تک ڈبو کر رکھیں پھر جھانوے کی مدد سے انہیں رگڑیں تاکہ اس پر جمی ہوئی کھردری جلد صاف ہوجائے اب انہیں صاف پانی سے دھوکر گھر میں موجود کوئی بھی تیل لگار کر مالش کریں اور موزے پہن لیں۔
ایلوویرا
رات سونے سے قبل پیروں کو دھوکر جھاوے کی مدد سے مردہ خلیات صاف کر لیں، اب پیروں پر ایلوویرا جیل لگائیں اورسوتی موزے پہن لیں، صبح نیم گرم پانی سے دھولیں۔ ایلوویرا جیل میں موجود وٹامن اے، سی اور ای پیروں کی جلد کونرم بناکر خشکی کو دور کرنے میں مدد دیں گے۔ ہفتے میں چار سے پانچ بار اسے دہرائیں۔
یہ بھی پڑھیں: پیروں کی ناگوار بو سے پریشان ہیں تو یہ طریقہ آزمائیں
روغن زیتون
سونے سے قبل پیروں کو نیم گرم پانی میں 20 منٹ تک ڈبو کر رکھیں اس کے بعد انہیں خشک کرلیں۔ اب ایک چمچ روغن زیتون کے اس میں چند قطرے لیموں کے رس کے شامل کریں کر کے اچھی طرح مکس کریں اب اسے پھٹی ایڑھیوں پر لگائیں اور اونی موزے پہن لیں، صبح نیم گرم پانی سے دھولیں۔ روغن زیتون ایک موئسچرائزر کا کام کرے گا جبکہ لیموں کا رس مردہ خلیات کو صاف کر کے نئے خلیات کی افزائش میں مدد فرہم کرے گا۔ اس عمل کو روز دہرائیں۔
پیروں کے لیے بہترین اسکرب
پیروں کی کھردری جلد کو صاف کرنے کے لیے ایک اسکرب تیار کریں اس کے لیے آدھا کپ کافی، ایک چوتھائی کپ براؤن شوگر اور آدھا کپ ناریل کا تیل لیں سب سے پہلے ناریل کا تیل گرم کریں یہ پگھل کر لکویڈ فارم میں آجائے تو اس میں بقیہ تمام اجزاء شامل کر اچھی طرح مکس کریں۔ اب اس سے پیروں پر لگا کر مساج کریں پھر پانی سے دھولیں یہ اسکرب پیروں کی کھردری جلد کو صاف کرنے کے ساتھ ان کی قدرتی نرمی کو بھی بحال کرے گا۔
