Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

یہ عادات آپ کو سرد موسم میں بیمار ہونے سے بچا سکتی ہے

موسم سرما ایک ایسا موسم ہے جس میں لوگوں کی بڑی تعداد سرد ہواؤں کی وجہ سے مختلف موسمی امراض میں مبتلا ہوجاتی ہے۔ ان میں نزلہ وزکام اورفلوشامل ہے۔

 تاہم کچھ عادات کو اپنا کر آپ اس موسم میں بیمار ہونے بچ سکتے ہیں یہاں پر ایسی چند احتیاطی تدابیر پیش کی جارہی ہیں جسے اپناکر آپ اس موسم کا لطف اٹھا سکتے ہیں۔

صحت بخش غذا

بہت زیادہ میٹھا، تیز نمک والے کھانے اور جنک فوڈ کھانے سے گریز کریں جبکہ ایسی صحت بخش غذائیں جن میں کاربوہائیڈریٹ، پروٹین، فائبراور دیگرغذائیت موجود ہو خوراک میں شامل رکھیں، تاکہ اس موسم کے اثرات سے محفوظ رہ سکیں۔

ورزش کریں

ورزش کی افادیت سے کون واقف نہیں، ورزش کرنے والے چاہے اسے روز کریں یا ہفتے میں ایک دو بار یہ آپ کی صحت کو بہتر بنانے میں معاون ثابت ہوتی ہے۔

اگر آپ سردیوں میں لحاف لینا پیسند نہیں کرتے لیکن لینا ضروری ہے تاکہ سرد موسم میں صحت  کو برقرار رکھا جاسکے اسی طرح ورزش ہے موسم کیسا بھی ہو ورزش ضرور کریں۔

بھرپور نیند لیں

نیند کی کمی آپ کو بیمار کر سکتی ہے تو رات کی مناسب نیند کو یقینی بنائیں تاکہ سرد موسم میں مختلف انفیکشن اور امراض سے خود کو محفوظ رکھ سکیں۔

وٹامن ڈی

وٹامن ڈی کی کمی آپ کے مدافعتی نظام پر اثرانداز ہوکرہڈیوں کو کمزور کرنے کے ساتھ دل کی صحت کو بھی متاثر کرتی ہے۔ تو سورج کی روشنی میں کچھ وقت گزاریں اور وٹامن ڈی سے بھرپور غذائیں جیسے انڈے کی زردی، مشروم اور سیلمن مچھلی کھائیں۔

تناؤ سے دور رہیں

کئی مطالعات میں جسمانی صحت کا دماغی صحت سے تعلق پایا گیا ہے اسی لیے ضروری ہے کہ اسٹریس کو کم کرنے کے لیے اقدامات کئے جائیں کیونکہ ایسی صورت میں یہ جسمانی بیماریوں کا سبب بن سکتا ہے۔

گرم کپڑے پہنیں

جسم کا مناسب درجہ حرارت آپ کو سرد موسم کے وائرس سے بچانے میں مدد فراہم کرتا ہے تو اس  موسم میں گرم کپڑوں کا استعمال کریں۔

Exit mobile version