Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

چاکلیٹ کی کونسی قسم صحت کے لیے مفید ہے؟

چاکلیٹ دنیا بھر میں سب سے زیادہ پسند کیا جانے والا میٹھا ہے کوکوپاؤڈراور دودھ سے تیار کی جانے والی چاکلیٹ مختلف تہواروں میں بطور سوغات بھی پیش کی جاتی ہے تاہم اس کی ایک قسم صحت کے بے حد مفید ہے۔

یوں تو چاکلیٹ کی بہت سی کمپنیاں ہیں جو اس مزیدار میٹھے کو مختلف انداز سے تیار کرتی ہیں اور اس کی افادیت کو بڑھانے کے لیے خشک میوہ جات کا استعمال کرتی ہیں لیکن صرف ڈاک چاکلیٹ وہ واحد قسم ہے جو انتہائی صحت بخش ہے۔

یہ دودھ اور چینی کی آمیزش کے بغیرخالص چاکلیٹ ہوتی ہے اسی لئے اس کا ذائقہ قدرے کڑوا ہوتا ہے لیکن صحت کے لیے اتنے ہی میٹھے فوائد رکھتی ہے۔ یہاں پر ڈارک چاکلیٹ کے چند حیرت انگیز فوائد پیش کئے جارہے ہیں۔

کولیسٹرول

ڈارک چاکلیٹ اینٹی آکسیڈینٹس اور منرلز سے بھرپور ہوتی ہے جو آپ کی مجموعی صحت کو بہتر بناتی ہے کولیسٹرول کی سطح اگر بڑھ جائے تویہ امراض قلب کے خطرے کو بڑھا سکتی ہے ڈارک چاکلیٹ اسے توازن میں رکھتی ہے۔

بلڈ پریشر

ڈارک چاکلیٹ میں موجود بائیوایکٹو مرکب شریانوں میں خون کی روانی کو بہتر بناتا ہے اس طرح بلڈپریشر اعتدال میں رہتا ہے۔

امراض قلب سے تحفظ

ڈارک چاکلیٹ کا اعتدال میں استعمال کولیسٹرول اور بلد پریشر کو توازن میں رکھتا ہے اس طرح دل صحت مند رہتا ہے۔

جلد کی صحت

اس میں موجود فلیونائڈز جلد میں خون کی روانی کو بہتر بناتا ہے یہ سورج کی مضر شعاعوں جیسے یو وی سے بھی بچانے میں مدد فراہم کرتا ہے۔

بہتر دماغی صحت

مطالعات سے پتاچلتا ہے کہ کوکا میں موجود فلیونال کی زائد مقداردماغ میں خون کے بہاؤ کو بہتر بناکر ارتکاز، زبانی سیکھنے کے عمل اور یاداشت کو بڑھاتا ہے۔

بہتر مزاج  

آپ نے کبھی چاکلیٹ کھانے کے بعد خوشی کو محسوس کیا ہے؟ ایسا اس لیے ہوتا ہے کہ چاکلیٹ  تناؤ کو کم کرنے میں معاون ثابت ہوتی ہے اور خوشی کے ہارمون کو متحرک کرتی ہے۔

Exit mobile version