Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

جلد کو جواں بنانے میں مددگار غذائیں

اگرآپ جواں نظرآنا چاہتے ہیں لیکن یہ نہیں جانتے کہ کس طرح، تو ایک صحت مند غذا ہی آپ کو دیر تک جواں رکھنے میں مدد دے سکتی ہے۔ جلد کی صحت جسمانی صحت سے ہی جڑی ہے تو کوشش کریں کہ وہ تمام عوامل جو انہیں متاثر کرتے ہیں ان سے دور رہا جائے۔

یہ اینٹی ایجنگ غذائیں کھائیں جو اینٹی آکسیڈینٹس، اور صحت مند چکنائی اور ضروری غذائیت سے بھر پور ہیں جو آپ کی جلد کو دیر تک جواں رکھنے کے ساتھ آپ کی مجموعی صحت کے لیے بھی بہترین ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ناشتے سے قبل ان غذاؤں کا استعمال دن بھر توانا رکھتا ہے

انگور

انگور کو اینٹی آکسیڈینٹس کا پاور ہاؤس کہاجاتا ہے یہ جلد کے خلیات کو فری رڈیکلز سے تحفظ فراہم کر کے جلد میں خون کی روانی اور اس کی لچک کو بہتر بنانے میں مددفراہم کرتا ہے۔

ٹماٹر

ٹماٹر مختلف اینٹی آکسیڈیٹنس جیسے وٹامن سی اور لائیکوپین سے بھرا ہوتا ہے یہ غذائی اجزاء جلد پر جھریوں اور فائن لائنز کو وقت سے پہلے نمودار ہونے روکتے ہیں اس طرح جلد جواں دکھائی دیتی ہے۔

بند گوبھی اور پالک

بند گوبھی میں وٹامن اے، ڈی اور انڈول تھری کاربائنول پائے جاتے ہیں۔ جو بہت ہی طاقت ور اینٹی ایجنگ فوائد کے حامل ہیں۔ جبکہ دوسری جانب پالک پانی سے بھرپور ہو نے کی بنا پر عمر رسیدگی کے اثرات کو روکنے میں معاون ثابت ہوتا ہے۔

بلیوبیری

بلیوبیری اینٹی آکسیڈینٹس سے بھرا ہوا ایک نہایت مزید پھل ہے، جبکہ یہ ایک حیرت انگیز اینٹی ایجنگ پھل میں شمار کیا جاتا ہے جو عمر رسیدگی کے اثرات کی رفتار کو کم کر کے آپ کو جواں رکھتا ہے۔

کولیجن سے بھری غذائیں

کولیجن سے بھرپور غذاؤں میں انڈے، مچھلی، لہسن اور ترش پھل شامل ہیں یہ سب جلد کی لچک کو بڑھاکر اسے چمکدار اور جواں رکھتے ہیں۔

Exit mobile version