آج ہم آپکو ادرک کے حیرت انگیز فوائد بتائیں گے۔
غذائیت اور فوائد سے بھرپور جڑ کی شکل والی ادرک انسانی صحت کے لئے بے شمار فوائد اپنے اندر سموئے ہوئے ہے۔
متلی کی کیفیت کم کرے
ادرک کا ایک سب سے بڑا فائدہ متلی کی شکایت میں کمی لانا ہے۔
اس کی چائے کا استعمال اس حوالے سے فائدہ مند ہے، اس کے لیے ایک انچ ادرک کو ایک سے دو کپ گرم پانی میں 10 منٹ تک ملا رہنے دیں جس کے بعد اس میں شہد ملا کر پی لیں۔
بدہضمی کے لیے فائدہ مند
ادرک کو چبا کر دیکھیں، یہ معدے کو موثر طریقے سے خالی کر کے اس شکایت پر قابو پاتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کان میں ادرک کا عرق لگا کر مساج کرنے سے کیا ہوتا ہے؟
پیٹ میں گیس کا خاتمہ
اگر تو آپ کا پیٹ اکثر گیس کی تکلیف کا شکار رہتا ہے تو ادرک فائدہ مند ثابت ہوسکتی ہے۔
طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ آنتوں میں گیس کو کم کرتی ہے، اس کے لیے اپنی غذا میں اس کی کچھ مقدار چھڑک کر استعمال کریں۔
پٹھوں کی اکڑن سے ریلیف
اپنے سوجن کش اثرات کے باعث یہ پٹھوں کی اکڑن کی تکلیف میں کمی لانے میں بھی مددگار ثابت ہوتی ہے۔
اگر ورزش کے دوران یا بعد میں کوئی پٹھا اکڑ جاتا ہے تو ادرک کو دودھ میں ہلدی کے ساتھ ملا کر استعمال کریں۔
جسمانی دفاعی نظام مضبوط بنائے
بیماری کی صورت میں ادرک کی چائے پینے کا کہا ہی اس لیے جاتا ہے کہ یہ معدے کے اچھے بیکٹریا کے حصول کا بہترین ذریعہ ہے جو جسمانی دفاعی نظام کو بہتر بناکر بیمار ہونے سے بچاتے ہیں۔
اینٹی آکسائیڈنٹس سے بھرپور
یہ اینٹی آکسائیڈنٹس جسم میں موجود مضر صحت پروٹین کے اجزاء سے ہڈیوں کو ہونے والے نقصان کی مرمت کا کام کرتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: خالی پیٹ ادرک کا پانی پینے سے کون سے چھ فائدے ہوسکتے ہیں؟
