دنیا بھر میں جو تین مشروبات کثرت سے استعمال کئے جاتے ہیں ان میں پانی ،چائے اور کافی شامل ہے ۔ کافی کا شمار ان مشروبات میں ہوتا ہے جسے گرم اور ٹھنڈا دونوں صورتوں میں استعمال کیا جاتاہے۔ اس میں کیفین وافر مقدار میں پائی جاتی ہے۔
کافی میں کئی صحت بخش اجزاء پائے جاتے ہیں جیسے اینٹی آکسیڈینٹ ، منرلز اور کئی مرکبات جو جسم کے مدافعتی نظام کو بہتر بنا کر مجموعی صحت پرمثبت اثر ڈالتے ہیں۔ تاہم صحت سے بھرپور اس مشروب کا زائد مقدار میں استعمال نقصان کا باعث بن سکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کافی میں یہ اجزاء ملائیں ذائقہ کے ساتھ صحت بھی بڑھائی
یہاں پر کافی زیادہ پینے کے 5 مضرصحت اثرات بتائے جارہے ہیں۔
انسومنیا
کافی اپنی جگانے ارتکاز بڑھانے والی خصوصیات کی بنا پردنیا بھر میں مقبول ہے، تاہم اس کا ضرورت سے زائد استعمال خصوصاً رات میں نیند کی کمی اور انسومنیا کا سبب بن سکتا ہے۔
تناؤ یا اضطراب
کافی پینے کے بعد اینڈرلائن جسے فائٹ ہارمون کہاجاتا ہے کا اخراج ہونے لگتا ہے اس طرح کافی کا زائد مقدار میں استعمال آپ کو بے چینی اور اضطراب میں مبتلا کرسکتا ہے۔
ہاضمہ کی خرابی
کافی میں شامل اجزاء ہاضمہ میں مددفراہم کرتے ہیں تاہم کچھ افراد میں کیفین کا زائد استعمال اسہال کا سبب بن سکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کافی آپ کو جگاتی ہی نہیں بیماریوں سے بھی بچاتی ہے
بلڈ پریشر
کافی بلڈ پریشر کو بڑھانے کا سبب بن سکتی ہے اگر اسے زائد مقدار میں استعمال کیا جائے، کیفین میں اعصاب کومتحرک کرنے کے خواص پائے جاتے ہیں اس لیے اسے اعتدال میں استعمال کیا جائے۔
تھکاوٹ
اگرچہ کافی آپ کو فوری توانائی فراہم کرتی ہے تاہم یہ قلیل وقتی ہوتی ہے لیکن جیسے ہی آپ کافی کا دوسراکپ پیتے ہیں تو یہ آپ کی توانائی کو مزید بڑھا دیتی ہے اس طرح آپ کافی کے عادی ہوجاتے ہیں اور اس کی کمی سے تھکاوٹ کا احساس جنم لینے لگتا ہے۔
