موجودہ دور میں ڈپریشن دنیا بھر میں کروڑوں افراد کو متاثر کر رہا ہے اور اس سے لوگوں کی زندگیوں پر متعدد اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔
ڈپریشن کو فشار خون، امراض قلب اور ذیابیطس جیسے فالج کا خطرہ بڑھانے والے عناصر سے منسلک کیا جا سکتا ہے۔
آئرلینڈ میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ ڈپریشن وہ بیماری ہے جو دنیا میں بہت تیزی سے پھیل رہی ہے اور اس کے شکار افراد میں فالج کا خطرہ نمایاں حد تک بڑھ جاتا ہے۔
گالوے یونیورسٹی کی ایک تحقیق میں بتایا گیا کہ جن افراد کو ڈپریشن کی علامات کا سامنا ہوتے ہے، ان میں فالج کا خطرہ دیگر کے مقابلے میں 46 فیصد زیادہ ہوتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: لوگ ڈپریشن کے شکار کیوں ہوتے ہیں؟ اہم وجہ سامنے آگئی
نتائج سے معلوم ہوا کہ ڈپریشن کی جتنی زیادہ علامات کا سامنا ہوگا، فالج کا خطرہ اتنا زیادہ بڑھ جاتا ہے۔
تحقیق میں یہ بھی انکشاف ہوا کہ ڈپریشن کے شکار افراد کو فالج کے حملے کے ایک ماہ بعد زیادہ بدترین نتائج کا سامنا ہو سکتا ہے۔
