Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

چُست جینز پہننے والوں کیلئے ماہرین نے خطرے کی گھنٹی بجادی

چُست جینز پہننے والوں کیلئے ماہرین نے خطرے کی گھنٹی بجادی ہے۔

اکثر لوگ سوئمنگ، سائیکلنگ، جم میں ایکسرسائز اور بہترین نظر آنے کیلئے فٹ کپڑوں کا انتخاب کرتے ہیں۔

   لیکن کیا آپ جانتے ہیں چُست کپڑوں یا پھر فٹ جینز کا انتخاب آپ کی صحت پر منفی نتائج ڈال سکتا ہے؟ اگر نہیں تو آج ہم آپ کو بتائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں؛ تصویر میں دکھنے والی پھٹی پرانی جینز کتنے میں نیلام ہوئی؟ رقم جان کر آپ کے ہوش اڑجائیں گے

اس حوالے سے ماہرین کا کہنا ہے کہ کئی عرصے تک چست کپڑوں کا انتخاب معدے اور آنتوں پر دباؤ ڈال سکتا ہے جس کے باعث انسان میں ہاضمے کے مسائل جنم لینے لگتے ہیں۔

فٹ بیلٹ ، جینز یا پھر فٹ اسکرٹ پہننے سے جلد حساس اور سرخ ہونے کے ساتھ ساتھ  انسان کی خون کی روانی بھی متاثر ہوتی ہے  ہے، یہ صورتحال وقت کے ساتھ ساتھ کمر کے ارد گرد نشان چھوڑ جاتی ہے۔

فٹ کپڑے جلد سے پسینہ اور آئل کو روکتا ہے، یہ صورتحال  مساموں کیلئے مزاحمت کا سبب بنتی ہے جس سے کمر پر چھوٹے چھوٹے دانے نکل آتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں؛ دھلائی کے بعد کپڑوں پر چپکے کاغذ کے ٹکڑوں سے کیسے چھٹکارا حاصل کریں؟

 چست کپڑے بالخصوص رانوں اور بازو کے زیریں حصے پر انفیکشن کا سبب بن سکتے ہیں، بھارت کی ماہر امراض جلد ڈاکٹر پریانکا کے مطابق فٹ ملبوسات مصنوعی ریشوں سے تیار کیے جاتے ہیں جو جلد کو سانس لینے کی اجازت نہیں دیتے، یہ صورتحال جلد میں فنگس یا خارش جیسے مسائل پیدا کرتی ہے۔

اگر کسی شخص کو زیادہ تنگ کپڑے پہننے سے جسم میں سرخ نشانات کا سامنا ہے تو اس کا مطلب ہے کہ آپ کو سانس لینے میں دشواری کا سامنا ہے۔

Exit mobile version