Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

وہ عام عادت جو موٹاپے کا باعث بنتی ہے

ماہرین نے اس عام عادت کے بارے میں بتادیا ہے جو انسان کو موٹاپے کا شکار بناتی ہے۔

حال ہی میں کی گئی ایک تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ اگر کوئی فرد 7 گھنٹے سے کم وقت سونے کا عادی ہوتا ہے تو اس کے پیٹ اور کمر کے اردگرد چربی کی مقدار میں نمایاں اضافہ ہوتا ہے۔

تحقیق میں 5 ہزار سے زیادہ ایسے افراد کے طبی ڈیٹا کا جائزہ لیا گیا تھا جو 2011 اور 2013 میں یو ایس نیشنل ہیلتھ سروے کا حصہ بنے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: ڈائیٹنگ اور ورزش کے علاوہ کس چیز سے آپ کا موٹاپا دور ہو سکتا ہے؟

ان افراد کی نیند کے دورانیے اور پیٹ کی چربی میں اضافے کے درمیان تعلق کا جائزہ لیا گیا تھا۔

نتائج سے معلوم ہوا کہ بہت کم وقت تک سونے والے افراد کا دماغ پیٹ کے اردگرد کی چربی کے حوالے سے مختلف انداز سے کام کرتا ہے۔

محققین نے کہا کہ تحقیق سے عندیہ ملتا ہے کہ نیند کی کمی اور جسمانی وزن میں اضافے کے درمیان ٹھوس تعلق موجود ہے، جبکہ پیٹ کی چربی بڑھنے سے متعدد سنگین امراض کا خطرہ بھی بڑھتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کیا آپ جانتے ہیں کہ مردوں میں موٹاپا انہیں کونسے جان لیوا مرض کا شکار بنا رہا ہے؟

محققین کا کہنا ہے کہ اس سے پہلے یہ تو معلوم ہو چکا تھا کہ نیند کی کمی کے شکار افراد کا جسمانی وزن بڑھتا ہے مگر یہ پہلی تحقیق ہے جس میں نیند کے دورانیے سے جسم کے مختلف حصوں میں چربی کے ذخیرہ ہونے کے عمل پر روشنی ڈالی گئی۔

Exit mobile version