دنیا بھر میں گھر میں جانور پالنے والے لوگوں کو ماہرین صحت نے بڑی خوشخبری سنادی ہے۔
ایک تحقیق کے مطابق پالتو جانور صحت مند اور فعال طرز زندگی کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔
ساؤتھ چائنا مارننگ پوسٹ کے مطابق 1700 کی دہائی کے آخری سالوں میں ذہنی امراض میں مبتلا افراد کو جانوروں سے بات چیت اور کھیلنے کی تجویز دی جاتی تھی۔
معروف آسٹریلین نیورولوجسٹ سگمنڈ فریوڈ اور امریکن سائیکولوجسٹ بورس لیونسن دماغی مسائل میں مبتلا مریضوں کے سیشنز میں ‘کتوں’ کا استعمال کرتے تھے۔
اس کے علاوہ کتوں کو مختلف بیماریوں میں مبتلا افراد کے علاج کے لیے بھی استعمال کیا گیا جن میں بائی پولر ڈس آرڈر، شیزو فرینیا، آڑزم، ڈیمنشیا اور انزائٹی وغیرہ شامل ہیں۔
ہیومن اینیمل بانڈ ریسرچ انسٹیٹیوٹ ہبری کی تحقیق سے پتہ چلتا ہے کہ جانوروں کے ساتھ گھلنے اور ان سے گفتگو کرنے یا ان کے ساتھ وقت گزارنے سے اسٹریس ہارمون ‘کورٹیسول’ کا لیول کم ہوجاتا ہے۔
دل کے مریضوں کو جانوروں کے ساتھ وقت کیوں گزارنا چاہیے؟
کئی تحقیق میں ماہرین نے بتایا ہے کہ وہ مریض جو قلب کے عارضے میں مبتلا ہیں، وہ اگر گھر میں موجود جانوروں کے ساتھ وقت گزاریں تو یہ انہیں آرام دہ محسوس کرواسکتا ہے، اس سے دل کی دھڑکن بھی مستحکم رہتی ہے۔
ڈپریشن میں مبتلا افراد پالتو جانوروں کے ساتھ وقت گزاریں
ایک حالیہ مطالعہ سے پتہ چلتا ہے کہ اگر آپ کسی پالتو جانور کے مالک ہیں تو آپ کی دماغی صحت بہتر رہے گی۔
وزن نہیں بڑھنے دیتا
آپ کو یہ جان کر حیرانی ہوگی کہ گھر میں موجود جانوروں کے ساتھ وقت گزاری آپ کے دماغ کو ہر وقت چوکنا رکھتا ہے، اس سے آپ کی بھاگ دوڑ بھی ہوتی ہے اور آپ فٹ رہتے ہیں، اور آپ کے وزن میں کسی قسم کا اضافہ نہیں ہوتا۔
