آج ہم آپکو بتائیں گے کہ الائچی کے بیجوں کو پیس کر کھانے سے کیا ہوتا ہے۔
اس چھوٹی سی الائچی کے دانوں میں بڑے بڑے فائدے چھُپے ہیں۔
موٹاپا کم کرنے میں مددگار
اگر کسی کو بڑھے ہوئے وزن سے شکایت ہے تو چھوٹی الائچی کے بیج، سونٹھ، پودینہ، کلونجی، دیسی اجوائن، کالا زیرہ اور سونف کو ملا کر مرتبان میں رکھ لیں۔
اس مکسچر کو کھانے کے بعد آدھا چمچ لیں اور پانی میں قہوہ بنا کر پئیں۔ اس سے ہاضمہ بہتر ہوگا اور چکنائی بھی کم جمے گی۔
ذہنی تناؤ سے نجات
بہت کم لوگ اس بات سے واقف ہیں کہ چھوٹی الائچی اینٹی ڈپریسنٹ بھی ہوتی ہے یعنی ذہنی تناؤ بھی کم کرتی ہے۔
اس کے بیج کو پیس کر آدھا چمچ دن میں 3 بار استعمال کرنے سے ذہنی دباؤ کم ہوتا ہے اور نفسیاتی مسائل کی علامات بھی کم ہوتی ہیں۔
الرجی دور کرنے میں مددگار
الائچی کی تاثیر ٹھنڈی ہوتی ہے۔ اس سے معدے کی تیزابیت میں کمی آتی ہے جبکہ اس کے علاوہ یہ الرجی دور کرنے میں بھی مددگار ہے۔
اگر خشکی یا الرجی کی وجہ سے کھانسی کا دورہ پڑجائے تو الائچی کو منہ میں رکھ کر کچھ دیر چوسیں یا الائچی کی چائے بنا کر پئیں۔
