ماہرین نے بتادیا ہے کہ صحت مند رہنے کیلئے روزانہ کتنے قدم چلنا چاہیے۔
حال ہی میں کی گئی ایک تحقیق کے مطابق صحت مند رہنے کیلئے روزانہ 5 ہزار قدم چلنا کافی ہیں۔
تحقیق میں دنیا بھر سے 2 لاکھ 26 ہزار لوگوں نے حصہ لیا جس دوران معلوم ہوا کہ روزانہ 4 ہزار قدم چلنا کسی بھی وجہ سے قبل از وقت مرنے کے خطرے کو کم کردیتے ہیں، دل اور خون کی شریانوں کیلئے 2 ہزار 300 قدم بھی کافی ہیں۔
ماہرین کے مطابق 4 ہزار سے آگے ہر اضافی ایک ہزار قدم جلد مرنے کے خطرے کو 15 فیصد تک کم کردیتا ہے۔
چہل قدمی کے یہ فوائد ہر عمر کے لوگ حاصل کرسکتے ہیں لیکن سب سے زیادہ فائدہ 60 سال سے کم عمر کے لوگوں میں دیکھا گیا ہے۔
تحقیق میں شامل لوڈز یونیورسٹی کے پروفیسر میکیج بانچ کا کہنا تھا کہ میرے خیال میں لوگوں کو طرز زندگی میں تبدیلی پر زور دینا چاہیے جس میں کھانا اور ورزش ہماری تحقیق کا اہم جز ہے۔
انہوں نے کہا کہ چہل قدمی سے دل کی بیماریوں کے خطرے کو کم کیا جاسکتا ہے اور عمر کو بڑھایا جاسکتا ہے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
