آج ہم ان 5 غذاؤں کے بارے میں بتائیں گے جو آپ کا وزن کم نہیں ہونے دیتیں۔
اکثر لوگ جب وزن کم کرنے کی کوشش کر رہے ہوتے ہیں تو وہ اپنی من پسند غذاؤں کو خوراک کا حصہ بنا لیتے ہیں۔
ایسے افراد یہ نہیں جانتے کہ یہی غذائیں ان کے وزن میں کمی کی سب سے بڑی رکاوٹ ہیں، لہٰذا وزن کم کرنے کے دوران اپنی غذا پر توجہ دیں۔
مندرجہ ذیل میں چند ایسی غذائیں موجود ہیں جو آپ کا وزن کبھی کم نہیں ہونے دیتیں۔
جوس
مارکیٹ میں دستیاب پھلوں کے جوس جنہیں آپ انرجی کیلئے ضروری سمجھتے ہیں دراصل یہ کسی صورت آپ کو وزن کم کرنے نہیں دیتے، کیونکہ ان میں چینی کی بھاری مقدار موجود ہوتی ہے۔
مختلف اناج اور اسنیکس
مختلف اناج جو کھانے کے لیے استعمال کیے جاتے ہیں مثلاً گندم اور مکئی وغیرہ، وزن کم کرنے کے دوران کھانا نقصان دہ ثابت ہوسکتا ہے کیونکہ ان میں شکر اور کم معیار کی حامل چکنائی موجود ہوتی ہے۔
ٹافی اور نسبتاً خشک پھل
میٹھی کینڈی یا ٹافی اور نسبتاً خشک پھلوں میں عام پھلوں سے کئی زیادہ چینی شامل کی جاتی ہے جو کہ وزن کے لیے نقصان دہ ثابت ہوتی ہے۔
آئس کریم
ایسے افراد جو وزن کم کرنے کی خواہش رکھتے ہیں انہیں خود کو آئس کریم کھانے سے روکنا ہو گا کیونکہ آئس کریم کی زیادہ تر اقسام میں بہت بھاری مقدار میں چینی موجود ہوتی ہے۔
سویا بین
جب سویا بین مکمل قدرتی کے بجائے مصنوعی طریقے سے حاصل کیے جاتے ہیں تو ان میں اکثر جی ایم او اور ایسٹروجن شامل ہوتے ہیں، جو ہارمون کے عدم توازن کا باعث بنتے ہیں- جس کی وجہ سے وزن میں اضافہ ہوسکتا ہے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
