Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سندھ میں ملیریا کی صورتحال میں بہتری

گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران سندھ میں ملیریا کی صورتحال میں بہتری آئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق صوبہ سندھ میں رواں سال ملیریا کے 3 لاکھ 71 ہزار 47 کیسز رپورٹ ہوئے۔

حیدرآباد ڈویژن میں ڈینگی کے 1 لاکھ 80 ہزار 178 کیسز، میر پور خاص ڈویژن میں 85 ہزار 302 کیسز، لاڑکانہ ڈویژن میں 73 ہزار 350 کیسز، سکھر ڈویژن میں 16 ہزار 114 کیسز، شہید بینظیر آباد ڈویژن میں 13 ہزار 615 کیسز جبکہ کراچی ڈویژن میں ملیریا کے 2 ہزار 488 کیسز رپورٹ ہوئے۔

ملیریا سندھ میں رواں سال دو جانیں لے چکا ہے، ایک ہلاکت تھرپارکر جبکہ دوسری ٹنڈو الہ یار میں رپورٹ ہوئی۔

 

 

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Exit mobile version