Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

عمر بڑھنے کے ساتھ لوگوں کو وقت کے تیزی سے گزرنے کا احساس کیوں ہوتا ہے؟

آج ہم آپ کو بتائیں گے کہ عمر بڑھنے کے ساتھ لوگوں کو وقت کے تیزی سے گزرنے کا احساس کیوں ہوتا ہے۔

حال ہی میں کی گئی ایک تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ جیسے جیسے ہماری عمر بڑھتی ہے، ویسے ویسے ہمیں وقت تیزی سے گزرنے کا احساس ہونے لگتا ہے۔

 عمر بڑھنے سے ہماری زندگی معمولات کے گرد گھومنے لگتی ہے اور ایسے واقعات بہت کم ہوتے ہیں جو زندگی پر ڈرامائی اثرات مرتب کرسکیں۔

اس حوالے سے محققین کا کہنا ہے کہ انسان وقت کو یادگار واقعات سے جانچتے ہیں اور عمر بڑھنے کے ساتھ یادگار واقعات کی تعداد کم ہونے لگتی ہے۔

یہی وجہ ہے کہ بیشتر افراد ہزاروں بار کیے جانے والے کام کے مقابلے میں صرف ایک بار کیے جانے والے کام کو زیادہ یاد رکھتے ہیں۔

تحقیق کے مطابق بچپن میں ہم ہر وقت ہی کچھ نہ کچھ نیا کرنے کی کوشش کرتے ہیں اور اس کے نتیجے میں وقت سست روی سے گزرنے کا احساس ہوتا ہے۔

اس کے مقابلے میں درمیانی عمر میں نئی چیزیں کرنے کا رجحان بہت کم ہوتا ہے اور یہی وجہ ہے کہ ایسا لگتا ہے کہ وقت بہت تیزی سے گزر رہا ہے۔

محققین کے مطابق ہمارا دماغ ملتے جلتے دنوں اور ہفتوں کو باہم ملا دیتا ہے اور اس کے باعث ایسا لگتا ہے کہ دن، ہفتے یا مہینے بہت تیزی سے گزر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عمر بڑھنے کے ساتھ زندگی کے تجربات کے حوالے سے ہمارا تصور بدل جاتا ہے کیونکہ دماغ کو نئی تصاویر کے تجزیے کے لیے زیادہ وقت درکار ہوتا ہے۔

اس کے مقابلے میں بچپن میں ہمارا دماغ نئی تفصیلات کا تجزیہ برق رفتاری سے کرتا ہے جس کے باعث ایسا لگتا ہے کہ دن یا ہفتے بہت طویل ہیں۔

یاد رہے کہ محققین نے تسلیم کیا کہ یہ فی الحال ہمارا خیال ہے اور اس بارے میں مزید تحقیق کی ضرورت ہے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Exit mobile version