دنیا بھر میں دن بدن ڈپریشن کے مریضوں میں تیزی سے اضافہ ہوتا جارہا ہے اور اس بیماری کا شکار ہر عمر کے افراد ہو رہے ہیں۔
حال ہی میں کی گئی ایک تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ ڈپریشن تیزی سے پھیلنے کی ایک اہم وجہ نیند کی کمی ہے۔
اس تحقیق سے قبل مختلف تحقیقی رپورٹس میں بہت کم یا زیادہ نیند کو ذہنی امراض جیسے انزائٹی اور ڈپریشن سے منسلک کیا گیا تھا، مگر اس کا ٹھوس تعین نہیں ہو سکا تھا۔
تاہم اب اس حالیہ تحقیق میں 7 ہزار سے زائد افراد کو شامل کرکے ان کی شخصی عادات کا جائزہ 12 سال تک لیا گیا۔
نتائج سے معلوم ہوا کہ ہر رات 5 گھنٹے سے کم وقت سونے کے عادی افراد میں ڈپریشن کی علامات کا خطرہ 7 گھنٹے سونے والوں کے مقابلے میں ڈھائی گنا زیادہ ہوتا ہے۔
تحقیق کے آغاز میں دریافت کیا گیا کہ ہر 10 میں سے ایک فرد اوسطاً 5 گھنٹے سے کم وقت تک سونے کا عادی ہوتا ہے۔ مگر وقت کے ساتھ نیند کی کمی کے شکار افراد کی تعداد 15 فیصد تک پہنچ گئی۔
تحقیق کے آغاز میں ڈپریشن کے شکار افراد کی تعداد 8.8 فیصد تھی مگر اختتام پر یہ شرح 11.5 فیصد تک پہنچ گئی۔
تحقیق کے نتائج سامنے آنے کے بعد محققین کا کہنا ہے کہ نیند کا کم دورانیہ واضح طور پر ڈپریشن کا شکار بناتا ہے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
