سونے سے پہلے اکثر لوگوں کو کوئی نہ کوئی چیز کھانے کی عادت ہوتی ہے لیکن وہ یہ بات نہیں جانتے کے یہ کس قدر تکلیف کا باعث بن سکتی ہے۔
حال ہی میں اس حوالے سے ماہرین صحت کی جانب سے پانچ ایسی غذاؤں کی نشاندہی کی گئی ہے جن کا سونے سے قبل کھایا جانا صحت پر انتہائی مضر اثرات مرتب کر سکتا ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ سونے سے پہلے میٹھی غذاؤں سے گریز کرنا چاہیے کیونکہ آئس کریم، کیک اور مٹھائی جیسی میٹھی غذائیں خون میں شوگر کی مقدار میں ایک دم اضافہ کرتی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ سونے سے پہلے چاکلیٹ کھانا نقصان دہ ہوسکتا ہے کیونکہ کیفین سے بھرپور چاکلیٹ سے ریپڈ آئی موومنٹ کا سبب بننے والی کیفین، نیند سے بیدار ہونے کے بعد آپ کو تھکن کا احساس دلاتی ہے۔
سونے سے قبل چاکلیٹ کے علاوہ کیفین کی حامل دیگر اشیاء جیسے کہ کافی، چائے اور انرجی مشروبات سے گریز کیا جائے تو اچھا ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ سونے سے پہلے خشک میوہ جات کا استعمال آپ کیلئے تکلیف کا سبب بن سکتا ہے کیونکہ رات کے وقت فائبر سے بھرپور خشک میوہ جات کھانا پیٹ میں درد اور گیس پیدا کرسکتے ہیں۔
اس کے علاوہ پنیرکا شوق رکھنے والے افراد سونے سے پہلے پنیر کھانے سے گریز کریں کیونکہ سونے سے قبل پنیر کھانا طبیعت کے لیے انتہائی بدتر ثابت ہوسکتا ہے۔
سونے سے قبل ٹماٹر جیسی تیزابی غذاؤں سے بھی اجتناب کرنا چاہیے۔ یہ غذائیں معدے کے تیزابی مواد کا بار بار حلق میں آنے کا سبب ہوسکتی ہیں۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
