آج ہم آپکو بتائیں گے کہ فالج اور ہارٹ اٹیک سے کیسے بچا جاسکتا ہے۔
ایک حالیہ تحقیق کے مطابق معمولی ورزش بھی کولیسٹرول میں کمی لا سکتی ہے۔
جی ہاں، ماہرین کا کہنا ہے کہ بچپن میں سستی اور کاہلی بڑی عمر تک کولیسٹرول کی مقدار میں 2 تہائی اضافہ کر سکتی ہے جو قلبی مسائل اور قبل از وقت موت کا سبب بن سکتی ہے۔
ماہرین نے بتایا کہ بچپن میں کولیسٹرول کی بلند سطح کو بعد کی زندگی میں قلبی مرض سے ہونے والی قبل از وقت موت کے ابتدائی اشاروں سے جوڑا جاتا ہے۔
تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ معمولی سی جسمانی سرگرمیاں جیسے کہ چلنا یا گھر کے کام کرنا ان خطرات کو یکسر ختم کر سکتی ہیں۔
تحقیق کے نتائج سے معلوم ہوا کہ مذکورہ بالا اقسام کی سرگرمیاں معتدل سے سخت جسمانی سرگرمیوں کی نسبت زیادہ موثر ثابت ہوسکتی ہیں۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ تحقیق کے نتائج ہلکی جسمانی سرگرمیوں کی صحت کے حوالے سے اہمیت کو واضح کرتے ہیں اور یہ بتاتے ہیں کہ یہ سرگرمیاں ابتدائی زندگی میں کولیسٹرول کی مقدار میں اضافے اور ڈسلیپیڈیمیا سے بچانے میں اہم ثابت ہوسکتے ہیں۔
