Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

اگر آپکا بچہ بھی سبزیاں نہیں کھاتا تو یہ آسان طریقے آزمائیں

بیشتر بچے سبزیاں نہیں کھاتے جس کی وجہ سے والدین کافی پریشان ہوجاتے ہیں۔

تو آج ہم آپکو بتائیں گے کہ اس پریشانی سے کیسے نجات حاصل کریں۔

ایک حالیہ تحقیق کے مطابق آلو وہ طاقت ور سبزی ہے جسے اسکول جانے کی عمر کے بچوں کو روزانہ ایک سے تین کپ سبزیوں کی تجویز کردہ مقدار تک کھلانے کی ترغیب دینے کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔

اس تحقیق کے پیچھے جو خیال تھا وہ سبزیوں کو عام طور پر پسند کی جانے والی خوراک کے ساتھ ملانا جیسے آلو جو کہ 7 سے 13 برس تک کہ بچوں میں سبزیاں کھانے کی مجموعی استعداد کو متاثر کر سکتا ہے۔

اس مقصد کے لیے ایک تحقیق کی گئی جس میں بچوں کو دوسری سبزیوں کی ترغیب دلانے کے لیے آلو کے ساتھ پیش کیاگیا، اس تحقیق میں اسکول جانے والے 65 بچوں کو شامل کیا گیا۔

 بچوں کے اسکول کے کیفے ٹیریا ٹرے میں ایک کنٹرول میل میں چکن نگٹس، دودھ، بغیر چینی کے سیب کی چٹنی، کیچپ اور مٹر اور گاجر، جبکہ اسی ٹرے میں دوسری سائیڈ پر ہول ویڈ بریڈ کے رول، مصالحہ دار آلو اور میک چین کے اسمائلی فیس لیے آلو کو دوسری سبزیوں کے ساتھ رکھ کر پیش کیا گیا۔

نتائج سے معلوم ہوا کہ آلو کے ساتھ دیگر سبزیوں کو پیش کیا گیا تو اس طرح ان کی مقدار میں اوسطاً اضافہ ہوا۔

تاہم محققین آلو کے حوالے سے کچھ صحت کے مسائل سے بھی آگاہ کرتے ہیں، ان کے مطابق فرائی کیے ہوئے آلو کو زائد مقدار میں کھانا صحت کے لیے مضر سمجھا جاتا ہے۔

محققین نے کہا کہ آلو کے پکانے کے انداز کو تبدیل کر کے اس کے صحت کے حوالے سے خطرات کو دور کیا جاسکتا ہے۔

Exit mobile version