آج ہم آپکو آدھی رات کو اچانک نیند سے بیدار ہونے کی وجوہات بتائیں گے۔
کمرے کا بہت زیادہ گرم یا ٹھنڈا ہونا
ہر فرد کی نیند کی عادات مختلف ہوتی ہیں اور اس کا انحصار اس بات پر ہوتا ہے کہ نیند کتنی گہری ہے۔
ہماری نیند 4 مختلف مراحل سے گزرتی ہے اور پہلے مرحلے میں نیند سب سے زیادہ ہلکی ہوتی ہے۔
تو اس مرحلے میں کمرے میں شور ہونے یا روشنی ہونے سے آنکھ فوراً کھل جاتی ہے، اسی طرح کمرہ بہت گرم یا ٹھنڈا ہو جائے تو بھی نیند اڑ جاتی ہے۔
انزائٹی
انزائٹی ایسا ذہنی عارضہ ہے جو آدھی رات کو نیند سے جگا دیتا ہے۔
انزائٹی کے شکار افراد گھبراہٹ یا پریشانی کو بہت زیادہ محسوس کرتے ہیں جس کے باعث ان کے لیے سونا مشکل ہوتا ہے یا نیند کے دوران اچانک آنکھ کھل جاتی ہے جس کے بعد دوبارہ سونا مشکل ہوتا ہے۔
خراٹے یا سلیپ اپنیا
اگر اکثر ایک جھٹکے سے نیند سے بیدار ہوتے ہیں اور سانس لینا مشکل محسوس ہوتا ہے تو سلیپ اپنیا نامی عارضہ اس کے پیچھے ہو سکتا ہے۔
سلیپ اپنیا کے شکار افراد کی سانس نیند کے دوران بار بار رکتی ہے جس سے خراٹوں کے ساتھ ساتھ متعدد طبی پیچیدگیوں کا خطرہ بھی بڑھتا ہے۔
سونے سے کچھ دیر قبل کھانا یا کئی گھنٹوں قبل کھانا
سونے کے وقت کے قریب پیٹ بھر کر کھانے سے سونا مشکل ہوتا ہے یا نیند کے دوران بار بار آنکھ کھلتی ہے۔
اس کی وجہ یہ ہے کہ کھانے سے معدے میں موجود تیزابی سیال حلق کی جانب آتا ہے جس سے سینے میں جلن ہوتی ہے اور نیند اچاٹ ہو جاتی ہے۔
بے خوابی
بے خوابی نیند کا عام ترین عارضہ ہے جس کے دوران سونا یا نیند کا تسلسل برقرار رکھنا بہت مشکل ہوتا ہے۔
اس سے دن کے وقت بہت زیادہ تھکاوٹ محسوس ہوتی ہے اور روزمرہ کے کاموں کو کرنے میں مشکلات کا سامنا ہوتا ہے۔
