بادام ایسا میوہ ہے جو اکثر افراد کو پسند ہوتا ہے جو نہ صرف لذیذ بلکہ صحت بخش بھی ہوتا ہے۔
اس میں متعدد وٹامنز اور ایسے اجزاء ہوتے ہیں جو جسم کو صحت مند اور شخصیت کو خوبصورت بناتے ہیں۔
تاہم کیا آپ کو معلوم ہے کہ سردیوں میں بادام کھانا کتنا فائدہ مند ہے؟ اگر نہیں تو آئیے ہم آپکو بتاتے ہیں۔
دماغ کو قوت ملتی ہے
بادام ایسی غذائیت سے بھرپور ہوتے ہیں جو دماغ کو قوت بخشتے ہیں۔
باداموں میں وٹامن ای، اینٹی آکسیڈنٹس اور اومیگا تھری فیٹی ایسڈ موجود ہوتے ہیں جس کے باعث دماغ کو قوت ملتی ہے۔
قوتِ مدافعت کے لئے فائدے مند
باداموں میں اینٹی آکسیڈنٹس، وٹامن ای اور قوتِ مدافعت سے بھرپور غذائیت پائی جاتی ہے جس سے ہماری قوت مدافعت بڑھتی ہے۔
مضبوط قوتِ مدافعت سے سردیوں میں ہونے والی بیماریوں جیسے نزلہ اور زکام سے بچاؤ ملتا ہے۔
وزن برقرار رکھے
بادام کیلوریز سے بھرپور ہوتے ہیں جن سے وزن برقرار رکھنے میں مدد ملتی ہے۔
باداموں میں فائبر، پروٹین اور صحت مند فیٹس ہوتے ہیں جس سے ہمیں بے وجہ بھوک نہیں لگتی اور غیر ضروری کھانے سے نجات ملتی ہے۔
نظامِ ہاضمہ کے لئے مفید
بادام میں فائبر بہت بڑی مقدار میں پایا جاتا ہے جس سے ہاضمہ بہتر ہوتا ہے اور قبض سے راحت ملتی ہے۔
سوزش میں کمی لائے
باداموں میں اینٹی آکسیڈںٹ اور صحت مند فیٹس ہوتے ہیں جن میں سوزش کش خصوصیات پائی جاتی ہیں۔ باقاعدگی سے بادام کھانے سے جسم کی سوزش میں کمی آتی ہے اور دل کی بیماریوں سے راحت ملتی ہے۔
