منہ کی مناسب صفانی نہ ہونے سے مسوڑوں کی سوزش کا خطرہ پیدا ہوتا ہے جس کا مناسب علاج نہ کیا جائے تو مسئلہ بدترین ہوجاتا ہے۔
ایسی صورت میں دانتوں کے ڈاکٹر جاکر اپنے مسوڑوں کا معائنہ کرانا بہترین علاج ہے۔
لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ مسوڑھوں سے مسلسل خون بہنے سے کونسی خطرناک بیماری کا خدشہ بڑھ جاتا ہے؟ اگر نہیں تو آئیے ہم آپکو بتاتے ہیں۔
ایک حالیہ تحقیق کے مطابق مسوڑھوں سے خون بہنے کی وجہ سے پھیپھڑے کی بیماری لاحق ہوجاتی ہے۔
جی ہاں، تحقیق میں بتایا گیا کہ مسوڑھوں سے خون بہنا یا رسنا اچھی علامت نہیں اور یہ کورونک آبسٹرکٹیو پلمونری ڈیزیز کا سبب بنتا ہے۔
کورونک آبسٹرکٹیو پلمونری ڈیزیز (سی او پی ڈی) دراصل بیماریوں کے ایک ایسے گروپ کو کہا جاتا ہے جس کی وجہ سے پھیپھڑوں میں آکسیجن کی فراہمی میں رکاوٹ پیدا ہوتی ہے اور سانس کے رُکنے جیسے مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
تحقیق میں بتایا گیا کہ 16 ملین یا 1 کروڑ 60 لاکھ امریکی اس بیماری میں مبتلا ہیں اور یہ بیماری دنیا بھر میں موت کا سبب بننے والی چھٹی بڑی وجہ ہے۔
اس تحقیق کے شریک مصنف کا کہنا تھا کہ ہماری اس دریافت سے اب سی او پی ڈی کے علاج میں نئی اسٹراٹیجی کا امکان ہے۔
