Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

انرجی ڈرنکس پینے والے افراد کے لئے بُری خبر؛ نئی تحقیق نے سب کے ہوش اُڑا دیے

انرجی ڈرنکس پینے والے افراد کے لئے انتہائی بُری خبر آ گئی ہے۔

ایک حالیہ تحقیق کے مطابق انرجی ڈرنکس پینے کی عادت لوگوں میں بے خوابی اور نیند کے مسائل کا خطرہ بڑھاتی ہے۔

جی ہاں، تحقیق میں بتایا گیا کہ مہینے بھر میں محض ایک انرجی ڈرنک کا استعمال ہی نیند کے مسائل کا خطرہ بڑھانے کے لیے کافی ہے۔

محقیقن نے اس تحقیق میں 18 سے 35 سال کی عمر کے 53 ہزار سے زائد افراد کو شامل کیا گیا تھا۔

جو مرد ہر ہفتے 2 سے 3 بار اس مشروب کا استعمال کرتے ہیں، ان میں تاخیر سے نیند کا امکان 35 فیصد جبکہ 6 گھنٹے سے کم نیند کا خطرہ 52 فیصد تک بڑھ جاتا ہے۔

اسی طرح نیند کے دوران جاگنے کا امکان 60 فیصد زیادہ بڑھ جاتا ہے۔

اس کے مقابلے میں ہر ہفتے 2 سے 3 انرجی ڈرنکس پینے کی عادی خواتین میں تاخیر سے نیند کا امکان 20 فیصد تک بڑھ جاتا ہے جبکہ 6 گھنٹے کم نیند کا خطرہ 58 فیصد اور رات میں جاگنے کا امکان 24 فیصد تک بڑھ جاتا ہے۔

تحقیق کے مطابق جو افراد اس مشروب کا استعمال روزانہ کرتے ہیں، انہیں آدھی رات کو جاگنے کے بعد دوبارہ سونے میں مشکلات کا سامنا ہوتا ہے جبکہ جو افراد روزانہ ایک انرجی ڈرنک پیتے ہیں، وہ دیگر کے مقابلے میں اوسطاً آدھا گھنٹہ کم سوتے ہیں۔

اس مشروب کا استعمال جتنا زیادہ ہوگا، نیند کا دورانیہ اتنا کم ہوتا جائے گا۔

محققین نے بتایا کہ یہ ایک مشاہداتی تحقیق تھی تو ابھی نتائج کو حتمی نہیں قرار دیا جا سکتا اور یہ بھی واضح نہیں کہ انرجی ڈرنکس کے استعمال اور نیند کے مسائل کے درمیان تعلق کی وجہ کیا ہے۔

Exit mobile version