Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

کیا آپ اخروٹ کو پانی میں بھگو کر کھانے کے یہ فوائد جانتے ہیں؟

خشک میوے میں شمار کیا جانے والا اخروٹ ہمیشہ سے طبی لحاظ سے فائدہ مند قرار دیا جاتا ہے۔

اخروٹ میں ایسے پروٹینز، وٹامنز، مرلز اور فیٹس ہوتے ہیں جو جسم میں کولیسٹرول لیول کو کم رکھنے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں جس سے دل کے دورے کا خطرہ بھی کم ہوجاتا ہے۔

لیکن کیا آپ اخروٹ کو پانی میں بھگو کر کھانے کے حیرت انگیز فوائد جانتے ہیں؟ اگر نہیں تو آئیے ہم آپکو بتاتے ہیں۔

نظامِ ہاضمہ کیلئے مفید

رات بھر بھیگے اخروٹ یا کوئی اور خشک میوہ جات  اپنے فوائد دگنے کر لیتا ہے کیونکہ رات بھر بھیگے رہنے سے اخروٹ میں موجود انزائمز فعال ہوجاتے ہیں جو نظامِ ہاضمہ کیلئے بہترین قرار دیے جاتے ہیں۔

غذائی اجزا میں اضافہ

گری دار میوے اور بیج بھگونے سے ان کے غذائی اجزا میں اضافہ ہوجاتا ہے کیونکہ ایسے میوے نرم ہونے کی وجہ سے جلدی ہضم ہوجاتے ہیں اور جسم پرتیزی سے اثرات مرتب کرتے ہیں۔

توانائی کو بڑھائے

میوہ اور بیجوں میں فیٹس، پروٹین اور فائبر کی مقدار زیادہ ہوتی ہے جو جسم کو دن بھر توانائی فراہم کرتے ہیں  تاہم  بھیگا ہوا  اخروٹ کھانے سے زیادہ جلدی توانائی ملتی ہے کیونکہ  ایسے میوے   جلدی ہضم ہوجاتے ہیں۔

جسم سے خشکی کم کرے

رات بھر بھیگے رہنے سے اخروٹ پانی جذب کرلیتا ہے ایسے میوے کا استعمال  آپ کے جسم میں پانی کی سطح کو بڑھا سکتا ہے۔

ماہرین کے مطابق  پانی کی سطح جسم میں برابر ہونے سے جسم کے تمام اعضا بہتر طور پر کام کرتے ہیں۔

Exit mobile version