ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ روزانہ چہل قدمی کرنے سے توجہ مرکوز کرنے کی صلاحیت بہتر ہوتی ہے۔
حال ہی میں کی گئی ایک تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ چہل قدمی کی عادت دماغ کے لیے فائدہ مند ہوتی ہے اور ایسے دماغی افعال بہتر ہوتے ہیں جو کام کے دوران توجہ مرکوز کرنے میں مدد فراہم کرتے ہیں۔
اس تحقیق میں 92 افراد کو شامل کیا گیا اور 6 ماہ تک ہر بار چہل قدمی سے پہلے اور بعد میں ان کے ای ای جی ڈیٹا کا تجزیہ کیا گیا۔
نتائج سے معلوم ہوا کہ باغ یا کسی قدرتی مقام پر چہل قدمی کرنے سے دماغی افعال اور توجہ مرکوز کرنے کی صلاحیت بہتر ہوتی ہے۔
محققین کا کہنا ہے کہ موجودہ عہد میں شہری ماحول موبائل فونز، کمپیوٹرز اور ٹریفک کا جنگل بن گیا ہے اور قدرتی مقامات بہت کم رہ گئے ہیں، باغ یا کسی قدرتی مقام میں چہل قدمی کرنا دماغ کے لیے زیادہ بہتر ہوتا ہے۔
