متعدد بیماریوں میں مبتلا افراد اپنی بیماری کو کیوں چھُپاتے ہیں اس حوالے سے نئی تحقیق سامنے آ گئی ہے۔
ایک حالیہ تحقیق کے مطابق بہت سے لوگ کام، سفر یا سماجی تقریبات میں جانے کے لیے اپنی بیماری کو چھپاتے ہیں۔
جی ہاں، تحقیق میں بتایا گیا کہ ہر چار میں سے تین افراد (75 فیصد) کم از کم ایک بار ضرور اپنی متعدی بیماری کو دوسروں سے چھپاتے ہیں۔
تحقیق میں شامل شرکا نے اپنی بیماری کو مخفی رکھ کر ہوائی جہازوں میں سفر کرنے اور دیگر سماجی سرگرمیوں میں مشغول ہونے کی اطلاع دی اور دوسروں میں بیماری پھیلنے کے خطرے کو نظر انداز کیا۔
مزید برآں ان 75 فیصد افراد میں وہ بھی شامل تھے جو حفظان صحت کے شعبوں سے منسلک تھے۔
محقیقین نے بتایا کہ اکثر بیمار افراد حتیٰ الامکان اپنے متعدی مرض کو چھپاتے ہیں چاہے ان کی بیماری دوسروں کے لیے کتنی ہی نقصان دہ ہو۔
محقیقین نے تحقیق کے لیے 900 سے زیادہ شرکاء کو شامل کیا جن میں 400 ہیلتھ کیئر ملازمین بھی شامل تھے۔
ان میں سے 70 فیصد شرکا نے اپنے متعدی مرض کی علامات کو چھپانے کی اطلاع دی۔
اکثر شرکا نے کہا کہ انہوں نے ایسا اس لیے کیا کیونکہ ان کا مرض اگر ظاہر ہوتا تو ان کی کئی سماجی سرگرمیاں متاثر ہوتیں۔
باقی شرکا کا کہنا تھا کہ انہوں نے کم تنخواہ کی وجہ سے زیادہ سے زیادہ اوور ٹائم کرنے کیلئے ایسا کیا۔
