دار چینی کا استعمال پاکستان کے ہر گھر میں ہی استعمال ہوتا ہے لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ اس کے استعمال سے کونسی خطرناک بیماری سے بچنا ممکن ہے؟ اگر نہیں تو آئیے ہم آپکو بتاتے ہیں۔
ایک حالیہ تحقیق کے مطابق کہ دن میں دو بار غذاؤں کے ساتھ دار چینی کا استعمال ذیا بیطس کے خطرے سے دو چار افراد کو بیماری سے بچنے میں مدد دے سکتا ہے۔
جی ہاں، تحقیق میں بتایا گیا کہ پری ڈائیبیٹک مرحلے میں موجود افراد اگر ایک چائے کا چمچہ دار چینی کا استعمال کرلیں تو ان کے خون میں شوگر کی سطح واضح طور پر کم ہوسکتی ہے۔
پری ڈائیبیٹیز مرحلے میں خون میں شوگر کی مقدار صحت مند مقدار سے بلند ہوتی ہے لیکن اتنی بلند نہیں ہوتی کہ ذیا بیطس کی تشخیص ہوجائے۔
خون میں شوگر کی بلند مقدار ممکنہ طور پر متعدد مہلک پیچیدگیوں کے خطرات رکھتی ہے جن میں قلبی مرض اور سنجیدہ نوعیت کے انفیکشن شامل ہیں۔
محقیقن نے اس تحقیق کے لیے زیادہ وزن یا موٹاپے میں مبتلا 18 ایسے افراد کا انتخاب کیا جو پری ڈائیبیٹیز مرحلے میں تھے۔
ان افراد کو ایک ماہ تک سادہ کاربوہائیڈریٹ سے بھرپور غذاؤں پر رکھا گیا اور سبزیاں کھانے سے روکا گیا۔
تحقیق میں شریک افراد کی نصف تعداد کو روزانہ دن میں دو بار پلیسبو کیپسول دیے گئے جبکہ دیگر نصف کو ایک چائے کا چمچہ دارچینی کا حامل ایک کیپسول دیا گیا۔
محققین نے بتایا کہ وہ لوگ جنہوں نے دار چینی کے حامل یہ کیپسول کھائے تھے ان کے خون میں پلیسبو کھانے والوں کی نسبت شوگر کی سطحیں انتہائی کم پائی گئیں اور گلوکوز میں کم مقدار میں اضافہ دیکھا گیا۔
