Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ذیابیطس کے مریض افطار میں کھجور کھا سکتے ہیں؟

رمضان المبارک میں اکثر افراد کھجور سے روزہ افطار کرنے کو ترجیح دیتے ہیں، مگر اس پھل میں قدرتی مٹھاس کافی زیادہ ہوتی ہے۔

 تو کیا یہ ذیابیطس کے مریضوں کے لیے نقصان دہ تو نہیں؟ ذیابیطس ایسا مرض ہے جس میں میٹھے کے استعمال کو نقصان دہ سمجھا جاتا ہے۔

ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ ذیابیطس کے مریضوں کو اپنی ہر غذا کا انتخاب گلائسمک انڈیکس (جی آئی) کو مدنظر رکھ کر کرنا چاہیے۔

اس انڈیکس میں کسی غذا کی درجہ بندی بلڈ شوگر پر مرتب ہونے والے اثرات کو مدنظر رکھ کر 0 سے 100 اسکور کے درمیان کی جاتی ہے۔

0 سے مراد بلڈ شوگر پر کوئی اثر مرتب نہ ہونا ہے تو 100 خالص چینی کی نشاندہی کرتا ہے۔

اس انڈیکس میں شامل ہر وہ غذا جس کے حصے میں55 سے کم نمبر آیا ہو اسے ذیابیطس کے مریضوں کے لیے بہتر انتخاب تصور کیا جاسکتا ہے اور کھجور (اس کا اسکور 44 سے 53 ہے) ایسا ہی پھل ہے۔

یعنی اس کو کھانے سے بلڈ گلوکوز کی سطح میں فوری طور پر بہت زیادہ اضافہ نہیں ہوتا کیونکہ اس پھل میں موجود فائبر نامی ایک اور غذائی جز بلڈ شوگر کی سطح کو مستحکم رکھنے میں مدد فراہم کرتا ہے۔

Exit mobile version