Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ایک فرد اپنی زندگی میں کتنی مرتبہ پلکیں جھپکتا ہے؟ جانیے

کیا آپ جانتے ہیں کہ ایک فرد اپنی زندگی میں کتنی مرتبہ پلکیں جھپکتا ہے؟ اگر نہیں تو آج ہم آپ کو بتائیں گے۔

پلکیں جھپکنے سے آنکھوں میں باہر سے پڑنے ولے ذرات خارج ہوتے رہتے ہیں اور آنکھوں کی چکناہٹ برقرار رہتی ہے۔

 یہ چکناہٹ آنکھوں کے قرنیہ کو شفاف رکھنے میں مدد دیتی ہے۔ قرنیہ آنکھوں کے ڈھیلے کی بیرونی شفاف سطح کو کہتے ہیں۔

آنکھوں کے دونوں ڈھیلوں کے کناروں پر ننھے منے گلینڈز ہوتے ہیں جو پلکیں بند ہونے پر ہر دفعہ ایک خاص قسم کا آبی سیال خارج کرتے ہیں۔

ہر مرتبہ جب بھی کوئی پلک جھپکتا ہے تو آنسوؤں کے گلینڈز بھی کچھ رطوبت خارج کرتے ہیں۔ یہ سیال اور رطوبت آنکھوں کو دھونے کا عمل سرانجام دینے کے علاوہ چکنا بھی رکھتی ہے۔

آنکھوں کے سامنے اچانک ہونے والی حرکت بھی انسان کو پلکیں جھپکنے پر مجبور کردیتی ہے۔ اندازہ لگایا گیا ہے کہ ایک فرد اوسطاً اپنی زندگی میں تقریباً 250ملین مرتبہ پلکیں جھپکتا ہے۔

Exit mobile version