Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ناخن گوشت میں دھنس جانے کا باعث بننے والی عام وجوہات کون سی ہیں؟

گوشت کے اندر ناخن بڑھنے یا دھنس جانے کا مسئلہ کافی عام ہوتا ہے اور ہر عمر کے مردوں اور خواتین کو اس مسئلے کا سامنا ہو سکتا ہے۔

معمر افراد میں بھی اس کا خطرہ زیادہ ہوتا ہے کیونکہ عمر بڑھنے کے ساتھ پاؤں کے ناخن موٹے ہو جاتے ہیں۔

یہاں ہم آپ کو اس مسئلے کی چند عام وجوہات کے بارے میں بتائیں گے۔

ناخن کے کونے غلط طریقے سے کاٹنے سے ناخن گوشت میں دھنس جاتا ہے۔

پاؤں کی انگلیوں پر چوٹ لگنے جیسے کسی پتھر سے ٹکرانے یا بال کو بار بار کک مارنے سے ہونے والی انجری سے یہ خطرہ بڑھتا ہے۔

چلتے ہوئے پیروں کو درست پوزیشن پر نہ رکھنا یعنی پنجوں کے بل چلنے سے ایسا ہو سکتا ہے۔

پیروں کی صفائی کا خیال نہ رکھنے سے ناخن گوشت میں دھنسنے لگتا ہے اور تنگ جوتے پہننے سے یہ خطرہ بڑھ جاتا ہے۔

اس کے علاوہ کچھ کھیلوں جیسے فٹبال اور رقص سے بھی ناخن گوشت میں دھنسنے کا خطرہ بڑھتا ہے۔

اب یہاں سوال یہ ہے کہ اس سے بچنے کیلئے کیا کیا جائے؟

اس مسئلے کے شکار ہونے سے بچنا بہت آسان ہے اور طرز زندگی میں چند تبدیلیوں سے اس کی روک تھام ممکن ہے۔

ناخن کو ایک سیدھ میں کاٹنے کی کوشش کریں اور کونوں کو خم کھانے سے بچائیں، ناخنوں کو بہت زیادہ کاٹنے سے گریز کریں، مناسب فٹنگ والے جوتوں اور جرابوں کا استعمال کریں۔

Exit mobile version