Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

محکمہ صحت اسپیشلائزڈ کا اسپتالوں میں کرپشن کیخلاف ایکشن

محکمہ صحت اسپیشلائزڈ نے اسپتالوں میں ادویات چوری کرنے کیخلاف ایکشن لے لیا ہے۔

محکمہ صحت اسپیشلائزڈ کی جانب سے مختلف اسپتالوں کے گریڈ 14سے 17 کے مزید 5 ملازمین کو معطل کردیا گیا ہے۔

جن ملازمین کو معطل کیا گیا ہے ان میں جناح اسپتال کا جونیئر کمپیوٹر آپریٹر حمزہ نیازی، جنرل اسپتال کا اسٹور کیپر آصف جاوید، جنرل اسپتال کا اسسٹنٹ آپریشن تھیٹر عامر سکندر، پی آئی سی کا کلرک ظہیر شامل ہیں۔

 اس کے علاوہ معطل کیے جانے والوں میں جونیئر کلرک علی بلال اور آئی پی ایچ کے آفس سپرنٹنڈنٹ علی بلال شامل ہیں۔

 

 

 

دوسری جانب اس حوالے سے صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کا کہنا ہے کہ ملازمین کے خلاف پیڈا ایکٹ کے تحت کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔

 انہوں نے کہا کہ ملازمین کی لاسٹ پے سرٹیفکیٹ انکے گھروں میں بھجوانے کے آرڈر جاری کردئیے ہیں، اسپتالوں میں کرپشن پر زیرو ٹالرنس ہے۔

 صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے کہا کہ کرپشن میں ملوث افسران و عملہ کیخلاف سخت کارروائی کی جائیگی۔

Exit mobile version