آج ہم آپکو بتائیں گے کہ رسیلے اور مزیدار تربوز کو منتخب کرنے کا راز کیا ہے۔
اوپری چھلکا بہت زیادہ جگمگا نہ رہا ہو
زیادہ چمکدار چھلکے کا مطلب یہ ہوتا ہے کہ پھل ابھی تک پکا نہیں۔
نشان کو دیکھیں
ایک اچھے تربوز میں پیلے رنگ کا دھبہ یا نشان موجود ہوتا ہے، یہ وہ جگہ ہوتی ہے جہاں تربوز زمین کی سطح پر رکھا ہوتا ہے۔
اگر پھل پر کوئی نشان نہیں یا اس کی رنگت سفید ہے تو اس کا مطلب ہے کہ پھل ذائقے دار نہیں۔
تھپتھپا کر دیکھیں
پکے ہوئے تربوز کو اوپر سے تھپتھپانے پر ایسا لگتا ہے جیسے کسی کھوکھلی چیز کو تھپتھپایا ہے۔
اس کے مقابلے میں اگر پھل پر دستک دینے سے ٹھوس چیز کو تھپتھپانے جیسی آواز آئے تو یہ پھل کے پکے ہوئے نہ ہونے کی نشانی ہوتی ہے۔
گول پھل کا انتخاب کریں
بیضوی کی جگہ گول تربوز زیادہ مزیدار ہوتے ہیں، تو چھوٹے مگر گول شکل کے تربوز کو ترجیح دیں۔
