Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

چیونگم نِگل لینا صحت کے لئے کتنی خطرناک ہے؟

چیونگم کے بارے میں بیشتر افراد کا ماننا ہے کہ یہ ایک کینڈی ہے جبکہ کچھ کے مطابق یہ کینڈی یا ٹوفی نہیں ہے کیونکہ یہ جن اجزاء سے تیار کی جاتی ہے وہ کسی بھی کینڈی کی طرح ہضم نہیں ہوتے۔

اکثر افراد کو چیونگم کھانا بہت پسند ہوتا ہے لیکن کیا آپکو معلوم ہے کہ چیونگم نِگل لینے سے صحت پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں؟ اگر نہیں تو ضرور جان لیں۔

ماہرینِ صحت کے مطابق چیونگم نِگلنا لازمی نہیں کہ صحت کے لیے نقصان دہ ہو لیکن یہ ایک اچھی عادت بھی نہیں ہے، اگر آپ کا ہاضمہ صحت مند ہے تو کبھی کبھار چیونگم نِگل لینا کوئی مسئلہ نہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ چیونگم بالکل بھی ہضم نہیں ہوتی، یہ ہضم ہونے والی شے ہے ہی نہیں۔ یہی وجہ ہے کہ اگر نِگل لی جائے تو بالآخر یہ آنتوں کی حرکت (bowel movement) کے ذریعے باہر آجائے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ چیونگم کو نِگلنے سے صحت پر کوئی اثر نہیں پڑے گا، یہ آنتوں سے گزرے گی اور بالآخر آنتوں کی حرکت سے باہر آجائے گی۔

Exit mobile version