Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

موٹاپے کے شکار افراد میں کونسی بیماری کا خطرہ بڑھ جاتا ہے؟

کیا آپ جانتے ہیں کہ موٹاپے کے شکار افراد میں کونسی بیماری کا خطرہ بڑھ جاتا ہے؟ اگر نہیں تو ضرور جان لیں۔

ایک حالیہ تحقیق کے مطابق دنیا بھر میں موٹاپا ایک وبا کی طرح پھیل رہا ہے اور اس کے نتیجے میں جوان افراد میں ہارٹ اٹیک اور فالج کا خطرہ بہت زیادہ بڑھ گیا ہے۔

جی ہاں، تحقیق میں بتایا گیا کہ 65 سال سے کم عمر مردوں اور 50 سال سے کم عمر خواتین میں زیادہ جسمانی وزن یا موٹاپے سے 10 برس کے دوران ہارٹ اٹیک اور فالج کا خطرہ نمایاں حد تک بڑھ جاتا ہے۔

ماہرین نے اس تحقیق میں ایک لاکھ 9 ہزار سے زائد خواتین اور 27 ہزار 239 مردوں کے ڈیٹا کی جانچ پڑتال کی گئی جو موٹاپے یا زیادہ جسمانی وزن کے شکار تھے۔

ان افراد میں 2000 سے 2020 کے دوران ہارٹ اٹیک اور فالج کے کتنے کیسز سامنے آئے، اس عرصے میں 12 ہزار سے زائد ہارٹ اٹیک یا فالج کے کیسز کو ریکارڈ کیا گیا۔

اس تحقیق کے نتائج سے معلوم ہوا کہ 10 سال یا اس سے زائد عرصے سے موٹاپے کا سامنا کرنے والے جوان مردوں اور خواتین میں ہارٹ اٹیک اور فالج کا خطرہ 25 سے 60 فیصد تک بڑھ جاتا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ جسمانی وزن کو جتنی جلد کنٹرول کرلیا جائے، اتنی جلد ہارٹ اٹیک اور فالج سمیت دیگر جان لیوا امراض قلب کا خطرہ گھٹ جائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ اضافی جسمانی وزن کے مضر اثرات طویل عرصے تک برقرار رہتے ہیں، جسمانی وزن کو کنٹرول میں رکھ کر ہم جان لیوا طبی پیچیدگیوں سے بچ سکتے ہیں۔

Exit mobile version