کیا آپ روزانہ ایک انڈہ کھانے کے بےشمار فائدے جانتے ہیں؟ اگر نہیں تو ضرور جان لیں۔
ایک حالیہ تحقیق کے مطابق روزانہ صرف ایک انڈہ کھانے سے امراضِ قلب اور فالج کا خطرہ گھٹ جاتا ہے جبکہ جسمانی وزن میں بھی کمی آتی ہے۔
جی ہاں، تحقیق میں بتایا گیا کہ روزانہ ایک انڈہ کھانے سے امراضِ قلب سے بچنے میں مدد ملتی ہے۔
ماہرین نے کہا کہ اس تحقیق سے یہ پیغام ملتا ہے کہ روزانہ ایک انڈہ کھانے سے امراض قلب کا خطرہ نہیں بڑھتا بلکہ اس سے صحت کو فائدہ ہوتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ انڈوں میں کیلوریز کی مقدار کافی کم ہوتی ہے جبکہ 6 سے 7 گرام پروٹین بھی موجود ہوتا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ انڈے پروٹین کے حصول کا اچھا ذریعہ ہیں، جو پیٹ بھرتے ہیں جبکہ ان میں اومیگا 3 فیٹی ایسڈز، وٹامن بی 12 اور بی 12 سمیت دیگر غذائی اجزا موجود ہوتے ہیں۔
ماہرین کے مطابق انڈے کولین کے حصول کا بھی اچھا ذریعہ ہیں اور یہ غذائی جز اعصابی سگنلز کو بھیجنے میں کردار ادا کرتا ہے جبکہ لیوٹین اور دیگر اجزا بینائی کے لیے مفید ہوتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ انڈوں میں چکنائی کی کمی ہوتی ہے جبکہ آئرن، زنک، فاسفورس، فولیٹ اور دیگر اجزا کی مقدار کافی زیادہ ہوتی ہے جن سے صحت کو فائدہ ہوتا ہے۔
